سلہٹ(اسپورٹس ڈیسک) بنگالی لیگ بھارتی بکیوں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔گرفتاریوں کے باوجود سٹہ نیٹ ورک لیگ میں سرگرم ہے۔ جبکہ بکیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کو ورغلانے کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی بکیزہاتھ دھوکر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پیچھے پڑگئے مقابلوں کو داغدارکرنے کی کوششیں جاری ہیں سلہٹ میں میچ کے دوران گرفتار ایک بھارتی باشندے کو جیل بھیج دیا گیا۔بھارتی باشندہ گیلری میں بیٹھ کر معلومات اپنے ملک بھیجتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ڈھاکا میں بھی 6 بھارتیوں کو جرمانے ہوچکے۔ اس مرتبہ مقامی حکام بھی چوکنا اور انھوں نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو موقع پر ہی سزا دینے کیلیے ’موبائل کورٹ‘ کا بھی اہتمام کررکھا ہے۔جس نے سلہٹ میں کھیلے گئے کھلنا ٹائٹنز اور راجشاہی کنگز کے درمیان میچ میں موبائل فون کے ذریعے غیرقانونی طور پر جوا کھیلنے کی کوشش کرنے والے بھارتی باشندے کو ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا۔