لاہور(خبر ایجنسی)دس سال تک آزاد جموں کشمیر کے محکمہ برقیات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سوئے رہے، میر پور کرکٹ سٹیڈیم میں آٹھ ملین سے زائد کی بجلی استعمال ہو گئی۔ اے جے کے محمکہ برقیات نے بل بھیجنا گوارا کیا۔پی پی سی بی حکام نے پوچھنے کی زحمت گوارا نہ کی کہ میرپور سٹیڈیم میں بجلی کا بل کیوں نہیں آ رہا۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں کشمیر الیکٹریسٹی اتھارٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام میر پور کرکٹ سٹیڈیم کو عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی منقطع کر دی ہے۔