وزیر تعلیم نے 174نان ٹیچنگ ملازمین کی بند آئی ڈیز کھلوادیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے 174نان ٹیچنگ ملازمین کی بند آئی ڈیز کھلوادیں اور انچارج آئی ٹی سیکشن شاہد ابڑو پر برہمی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وزیر تعلیم نے سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا تو انہوں نے راہداری میں سائلین کا رش اور دفاتر میں صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کی سرزنش کی۔ صوبائی وزیرتمام دفاتر میں گئے اور افسران اور عملے کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ وزیر تعلیم نے غیرحاضر اور لاپرواہ عملے کیخلاف سخت اقدام کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان پر احکامات دیئے، جس پر وہاں موجود سائلین و درخواست گزاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انکے ساتھ سیلفیاں لیں۔ وزیر تعلیم نےسیکریٹری کو ہدایت دی کہ ملازمین کی بیواؤں کی مالی مسائل کے کیسز جلدحل کئے جائیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کے نوٹس لینے پر سیکریٹری نے 174ملازمین کی آئی ڈیز کھول دیں۔

Comments (0)
Add Comment