واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ایک ایسے وقت میں شام میں داعش کو شکست دینے کا دعوی کیا ہے جب ایک روز قبل ہی دہشت گردتنظیم نےشام میں موجود اس کے4فوجی ہلاک اور متعددزخمی کئے ہیں۔واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنس نے مزید دعوی کیا کہ ہم نے شام میں خلافت کی بنیادیں ختم کردیں۔دریں اثنا اماراتی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے آٹھ سال بعد خانہ جنگی کا شکار ملک شام کےلیے فلائیٹ آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا اشارہ دے دیا۔ ترجمان نےکہا کہ دمش کیلئے پروازوں کی تیاری کرلی۔ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کا انتظار ہے۔