اسپیکر معطل اپرزیشن رکن کو اسمبلی سے نکال دیا-حکومتی رکن بیٹھے رہے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر 2اراکین سینیٹ اور 7 اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔سپیکر قومی اسمبلی نے نون لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف کو گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے پر اجلاس سے باہر بھجوادیااور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جاوید لطیف صاحب آپ کی رکنیت معطل ہے، آپ ایوان سے چلے جائیں، سپیکر کی ہدایت پر جاوید لطیف ایوان سے چلے گئے۔دوسری جانب حکومتی ایم این اے آفتاب صدیقی معطل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک رہے، پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی نے نا صرف اجلاس میں شریک ہوئے بلکہ وقفہ سوالات میں حصہ بھی لیا۔ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروانے پر سینیٹر کی رکن رخسانہ زبیری اور ستارہ ایاز کی رکنیت بحال کردی گئی۔اس کے علاوہ کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 27پشاور سے رکن اسمبلی ارباب عامر ایوب، حلقہ 65گجرات ون سے حسین الٰہی، این اے 78نارووال ٹو سے احسن اقبال چوہدری، این اے 92سرگودھا فائیو سے سید جاوید حسنین اور این اے 272لسبیلا سے محمد اسلم بھوتانی کی معطل کی گئی رکنیت بھی بحال کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ان میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے فیصل امین اور بلوچستان اسمبلی کے اویس دریشک بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ای سی پی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکامی پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر صحت سمیت سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی 332رہنماوٴں کی رکنیت معطل کردی تھی۔ کمیشن کی جانب سے جب اراکین کی رکنیت معطل کی گئی تھی ان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر صحت محمود کیانی، مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ، احسن اقبال اور بی این پی مینگل کے رکن رہنما اختر مینگل شامل تھے۔ان اراکین میں 20سینیٹ اور 72 قومی اسمبلی کے تھے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 115،سندھ اسمبلی کے 52،خیبر پختونخوا اسمبلی کے 54اور بلوچستان اسمبلی کے 19اراکین کی بھی رکنیت معطل کی گئی تھی۔معطل اراکین کو مطلع کیا گیا تھا کہ جن اراکین کو معطل کردیا گیا وہ ‘بحیثیت رکن کردار ادا نہیں کرپائے گا جس کا فوری اطلاق ہوگا اور ان کی جانب سے تفصیلات جمع کرانے تک موثر ہوگا’۔ خیال رہے کہ معطل اراکین تنخواہ سمیت دیگر مراعات بھی حاصل نہیں کرپائیں گے جس کا اطلاق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک ہوگا۔سپیکر قومی اسمبلی نے نون لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف کو گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے پر اجلاس سے باہر بھجوادیا اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جاوید لطیف صاحب آپ کی رکنیت معطل ہے، آپ ایوان سے چلے جائیں، اسپیکر کی ہدایت پر جاوید لطیف ایوان سے چلے گئے۔ دوسری جانب حکومتی ایم این اے آفتاب صدیقی معطل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک رہے، پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی نے نا صرف اجلاس میں شریک ہوئے بلکہ وقفہ سوالات میں حصہ بھی لیا۔سپیکر اسد قیصر نے رکن اسمبلی آفرین خان کو بھی اجلاس سے باہر جانے کی ہدایت کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس شروع کرنے سے قبل ہدایت کی تھی کی گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی سے باہر چلے جائیں۔گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت الیکشن کمیشن نے معطل کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment