نان فائلرز کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آٹو سیکٹر میں خسارے کے باعث نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ہٹانے کی تجویز دے دی گئی۔منی بجٹ میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نان فائلرز پر گاڑیوں کی خریداری پر پابندی سے ریونیو کم ہورہا ہے جس کے باعث آٹو سیکٹر کو پریشانی کا سامنا ہے۔گزشتہ6ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 27فیصد کمی ہوئی جس کے پیش نظر منی بجٹ میں نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ جائیداد کی خریداری پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ادھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا ،حکومت 23جنوری کو اکنامک ریفارمز پیکج پیش کرے گی۔ اس اکنامک ریفارمز پیکج کا عام آدمی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، پیکج کاروبار میں آسانی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جا رہا نہ دوسرا ٹیکس لگے گا۔

Comments (0)
Add Comment