ناجائزاثاثہ جات کیس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت میں ناجائز اثاثہ جات کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احد چیمہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے احد چیمہ کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت کی جس میں احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع بھی کی گئی۔دوران سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ نے اندرون اور بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے جبکہ خود احد چیمہ کے اثاثہ جات کی کل مارکیٹ ویلیو 60کروڑ روپے کے قریب ہے۔ نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ نے اپنے خاندان کے افراد کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں، جس میں اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور شامل ہیں، جن کے نام پر جائیدادیں موجود ہیں۔

Comments (0)
Add Comment