زیادتی کی نیت سے 3کم سن بچیوں کو گھر لے جانے والا گرفتار

کراچی(رپوٹ : خالد زمان تنولی) لانڈ ھی میں معصوم بچیوں سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے ملزم عادل سے اس کے نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ملزم نے 8 روز قبل علاقے کے رہائشی سرکاری ملازم کی 3 معصوم بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔اس کے خلاف تھانے میں درخواست دی گئی۔پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم متاثرہ بچیوں کی ویڈیو بناکر والدین کو بلیک میل کرنے والے گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں 4 روز قبل سرکاری ملازم کی 3 معصوم بچیوں کو گلی میں اکیلا کھیلتے دیکھ کر پیسے اور چیز کی لالچ دے کر گھر بلالیا۔درندہ صفت ملزم کمسن بچیوں کو اپنی نفسانی خواہشات کا شکار بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ بچیوں نے شور مچایا ، جس پر ملزم نے انہیں 10 روپے کے نوٹ تھما کر گھر روانہ کر دیا۔خوفزدہ بچیوں نے گھر پہنچ کر تمام واقعے سے اپنی ماں کو آگاہ کردیا۔والدین نے 14 جنوری کو ملزم عادل کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی۔ایس ایچ او شرافی گوٹھ کرم خان لاشاری نے بتایا کہ مانسہر ہ کالونی بلاک سی گلی نمبر 2 کے رہائشی اعجاز شاہ جو سرکاری ادارے کے ملازم ہے نے درخواست دی تھی کہ محلے کا رہائشی عادل نامی درندے نے 11 جنوری کو گلی میں میری بچی جو کزن کی 2 بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھیں ، جن میں 4 سالہ ( ح ) ، 3 سالہ (ع ) اور 5 سالہ (ع ) کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا۔ملزم کی جانب سے معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش پر بچیوں نے رونا اور شور مچانا شروع کر دیا، تو ملزم نے 10 روپے دینے کے ساتھ خاموش رہنے کے لیے بچیوں پر تشدد بھی کیا۔ اعجاز کا کزن ندیم کے گھر آنے پر اس کی اہلیہ نے واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد تھانے میں درخواست دی گئی۔ پولیس نے 15 جنوری کو ملزم عادل کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 17/19 زیر دفعہ 376/511 تھانہ شرافی گوٹھ میں ندیم شاہ ولد جناب شاہ کی مدعیت میں درج کیا۔پولیس نے ملزم کو انٹیلی جنس معلومات پر 17 جنوری کو گھر سے گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم عادل کا پہلے میڈیکل اور بعد میں ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا، جس کے بعد دیگر تھانوں کی حدود میں ہونے والے زیادتی کے واقعات سے متعلق نمونوں سے میچ کیا جائے گا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم کا تعلق متاثرہ بچوں کی ویڈیو بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے والے نیٹ ورک سے ہے ۔ دریں اثنا ندیم شاہ نے امت کے توسط سے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم عادل کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ دیگر درندہ صفت ملزمان عبرت پکڑ سکے۔

Comments (0)
Add Comment