عالمی کمپنی کارگل پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

اسلام آباد(بزنس رپورٹر) خوراک کے شعبے میں کام کرنے والی عالمی کمپنی کارگل نے پاکستان میں اگلے 3 سے 5برس میں مزید 20کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کا اسلام آباد میں کارگل کی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ملک میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ کارگل کی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی قیادت کارگل ایشیا پیسفک ریجن کے ہیڈ گلوبل اسٹریٹیجی اور چیئرمین مارکل اسمٹس، کارگل ایگریکلچرل سپلائی چین کے پریذیڈنٹ جرٹ جان وان ڈن ایکر کر رہے تھے۔ کمپنی کی حکمت عملی میں زرعی تجارت اور سپلائی چین میں وسعت، کھانے کے تیل، ڈیری گوشت اور جانوروں کی خوراک اور اس کے ساتھ سیفٹی اور خوراک کی نشاندہی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق کارگل کمپنی 2012 میں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں کرپشن کیلئے تنگ کیا جاتا تھا اورکرپٹ حکومت کی وجہ سے کمپنی نے کاروبار سمیٹ لیا تھا۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کارگل کمپنی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Comments (0)
Add Comment