انسداد دہشت گردی اسکول کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائیں-ڈاکٹر کلیم امام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام سے یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگس اینڈ کرائم (یو این ڈی او سی) کے 4رکنی وفد نے ریٹائرڈ ڈی آئی جی طاہر نوید کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اسکول کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وفد نے دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے، تفتیش تحقیق انٹروگیشن، دہشت گردی کے واقعات کی نوعیت، قانون کی رٹ کے قیام سمیت انسانی حقوق کی پاسداری جیسے اقدامات پر اسلام آباد، خیبر پختون میں نیکٹا کے باہمی اشتراک سے اٹھائے گئے مجموعی امور میں یو این ڈی او سی کے کردارپر تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے سندھ پولیس کو بھی مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ آئی جی سندھ نے کہ یو این او ڈی سی کے ورکنگ ماڈیول کی ترجیحات وتجاویز پر مشتمل جامع سفارشات ترتیب دیکر حکومت کی منظوری ارسال کی جائے، تاکہ انسداد دہشت گردی اور ایسے واقعات کی تفتیش و دیگر ضروری امور میں سندھ پولیس یو این او ڈی سی کی مہارت اور تجربات سے بھرپور استفادہ کرسکے۔ انہوں نے ڈی آئی جی آپریشن کو ہدایات دیں کہ سندھ کی سطح پر انسداد دہشت گردی اسکول کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

Comments (0)
Add Comment