کراچی (بزنس رپورٹر) بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف بڑے پیمانے پر جاری مہم کے دوران کے الیکٹرک نے کورنگی ، گڈاپ، اورنگی ، ملیر اور بلدیہ سمیت شہر کے 30مختلف علاقوں میں 9600 میٹرز نصب کر دئیے ہیں ۔ پاور یوٹیلیٹی کی جانب سے شہریوں کو نئے کنکشن کیلئے درخواست دینے اور فاسٹ ٹریک پروسینگ کے ذریعے قانونی میٹرکنکشن کے ذریعے اپنی بجلی ریگولرائز کرانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ میانوالی کالونی ، فردوس کالونی سمیت نارتھ ناظم آباد ، بہادر آباد ، بلدیہ ، گارڈن اور کورنگی میں ہزاروں غیر قانونی کنکشنز ہٹائے گئے ہیں ۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہے کہ صارفین سہولت کیمپوں اور کسٹمر سینٹرز سے رابطہ کریں۔