اخراج دھمکیوں پر نجی اسکولز کیخلاف والدین کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) طلبا کو خارج کر نے کی دھمکیوں پر والدین نےنجی اسکولز مالکان کیخلاف مظاہرہ کیا ۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تفصیلات کے مطابق نجی اسکولز مالکان کیخلاف والدین اورطلبا نے مظاہرہ کیا ۔ احتجاج میں شریک خاتون تسلیم نے امت کو بتایا کہ اس کی 10سالہ بیٹی زونیر ہ نجی اسکول میں زیرتعلیم ہے رواں ماہ کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول مالکان نے گھر پر نوٹس بھیجا ہے کہ اگر جلد فیس نہ دی گئی تو اسکول سے نکال دیا جائے گا ۔ زنیرہ نے بتایا کہ وہ آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے ۔ہر سال پہلی پوزیشن لیتی ہوں ،بابا کی دکان چڑیا گھر آپریشن میں مسمار ہوگئی ہے جس کے بعد گھر کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ اسکول فیس ادا نہ ہونے پر ٹیچر نے مجھے واپس گھر بھیجنے کا کہا ہے ۔مظاہرے میں زنیرہ کے ساتھ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھی موجود تھے جو اسی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فیس ادا نہ ہو سکی تو ہمیں اسکول سے نکال دیا جائے گا ۔ احتجاج میں شریک یونیفارم پہنے بچوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھےتھے جن پر تحریر تھا کہ گارڈن چڑیا گھر کے متاثرین کو بے گھراور ان کے بچوں کو تعلیم سے محروم ہونے سے بچایا جائے ۔

Comments (0)
Add Comment