کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ کلیم امام کی ہدایت پر پولیس نے بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات سے نمٹنے کے لئے مسنگ چلڈرن کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن کی تیاری شروع کردی ۔ لاپتہ بچوں کے کیس براہ راست ڈی آئی جی سی آئی اے دیکھیں گے- چند روز قبل کراچی پولیس نے شکایت اندراج کیلئے موبائل ایپ بھی لانچ کی تھی۔