اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی پولیس کے تمام ایس پیزاورایس ڈی اوزکاسٹاف تبدیل کردیاگیا۔گزشتہ روز انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آبادکی منظوری سے ایس ایس پی کی طرف سے جاری حکم نامےمیں کہاگیاہے کہ یہ تبادلے فوری طورپرنافذالعمل ہیں۔جن افسران کوتبدیل کیاگیاہےان میں اے ایس آئی، کانسٹیبل، ہیڈکانسٹیبل عہدوں کے 136ملازمین شامل ہیں۔ان افسران اوراہلکاروں کو 21جنوری تک احکامات پرعملدرآمد کی رپورٹ مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔