کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق کرکٹر تنویر احمد نے کہا ہے کہ بعض سابق کرکٹرز بورڈ میں نوکری کیلئے اتنے بیتاب ہیں کہ بورڈ کے ٹوائلٹ بھی صاف کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انضمام الحق نے اقربا پروری کرتے ہوئے مستحق کھلاڑیوں کے بجائے اپنے بھتیجے کو ٹیم میں شامل کیا ۔ نجی چینل کے شو میں اس تبصرے کے بعد سابق کرکٹر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور انہیں بیمار انسان قرار دیا گیاہے جو اپنے سینئرز کی عزت تک کرنا نہیں جانتے۔ تنویر احمد نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اقرباپروری کا الزام لگا تے ہوئے کہا کہ انہوں نے نے مستحق کھلاڑیوں کو نظر انداز کر کےاپنے بھتیجے امام الحق کو شامل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انضمام نے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے کیا بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے، میں انہیں لیجنڈ نہیں مانتا ‘۔ تنویر احمداپنے متنازعہ تبصروں کے باعث کرکٹ شائقین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔شدید ردعمل کے باعث ایک مرتبہ انہیں اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ تک بند کرنا پڑا تھا ۔