واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے اعلیٰ ترین سرکاری افسر کم یونگ چول واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی ملاقات کے سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ٹاپ آفیشل کم یونگ چل بیجنگ سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ آج امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے اعلیٰ ترین افسر کے درمیان ملاقات واشنگٹن کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی ملاقات کی حتمی تاریخ پر بات چیت ہوگی۔