میڈیا کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہو گا-مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)میڈیاسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت سمجھتی ہے میڈیا کو بند کر کے اسے فائدہ ہو گا تو ایسا نہیں ہے، میڈیا کے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہو گا۔ آپ کسی ادارے کی اکانومی کو کنٹرول کریں گے تو آپ اس ادارے کو قابو میں کر رہے ہیں، اس وقت میڈیا کی ساری اہمیت کو اشتہار کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، جو ہو رہا ہے وہ نہ روکا گیا تو میڈیا انڈسٹری کو سنبھالا نہیں جا سکے گا۔ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اخبارخالی ضرور چھپے ہیں مگر اس طرح کبھی بند نہیں ہوئے۔

Comments (0)
Add Comment