قطر فٹبال ورلڈکپ2022میں48 ٹیمیں کھلانے کا امکان

رباط ( امت نیوز)فیفا ورلڈ کپ کیلئے مزید 16 ٹیموں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جسکے نتیجے میں 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں 32 کی جگہ 48 ٹیمیں ہونے کا امکان ہے۔ یہ منصوبہ بندی 2026 کے ورلڈ کپ کیلئے کی جارہی تھی، لیکن فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے 17 جون کو اس بات کا اشارہ دیا کہ قطر ورلڈ کپ کو 48ٹیموں تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو کچھ میچ پڑوسی ممالک میں کرانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ مراکش میں فیفا کے سربراہی اجلاس کے بعد انفانٹینو کا کہنا تھا کہ فیڈریشن میں اکثریت اس بات کے حق میں ہے، قطر میں 48ٹیموں کیساتھ ورلڈ کپ ترتیب دینا ایک مشکل کام ہے، لیکن کچھ میچ پڑوسی ممالک میں کرائے جاسکتے ہیں۔ فیفا صدر انفانٹینو نے اپنا منصوبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ہم اسے اصلی ورلڈ کپ کی طرح بنانا چاہتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ہم تمام بر اعظم سے 24 ٹیمیں شامل کریں۔

Comments (0)
Add Comment