کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پولیس موجودگی میں شہری کےقتل کیس میں گرفتار ملزم سہیل مغل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم د یتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا ہے ۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سہیل سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے ۔عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا ۔واضح رہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کر تے ہوئے بتایا تھا کہ کے بعد منور، وکیل اور ایف آئی اے انسپکٹر کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔ سابقہ بیوی اور بچوں کو انہی لوگوں نےمجھ سے الگ کیاتھا ۔ملزم نے کہا کہ وہ ایس ایس پی آفس سمیت ہر دفتر میں پستول لے کر گیا کہ جیل سے نکلتے ہی دونوں کو ماردوں گا مگر موقع نہیں ملا ۔ ملزم سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی رہ چکا ہے اس نے پراپرٹی کے کام کیلئے ملازمت چھوڑد ی تھی ۔