دکھنی آئل فیلڈ کی آبادی کو گیس فراہم نہ کرنے پررپورٹ طلب

اٹک ( نامہ نگار ) سپریم کورٹ نے اٹک دکھنی آئل فیلڈکی5 کلومیٹر مربع (Radius)کی آبادی کو گیس فراہم نہ کرنے کا نوٹس لیے لیا سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت پٹرولیم کو4 فروری کورپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ نے حقوق انسانی سیل میں دائر درخواست پر نوٹس لیا درخواست تحصیل جنڈ کے اہلیان موضع اچھڑی، بیلہ، زیارت، جابہ، ڈھوک لوہار، ڈھوک کھڑیوٹ(داخلی بیلہ)،پڑیوٹ(داخلی بیلہ) کے مقامی افراد کی جانب سے دائر کی گئی وزیراعظم پاکستان کی حکم کے مطابق گیس فیلڈ کی 5 کلو میٹر مربع (Radius)کی مقامی آبادی کو گیس فراہم کی جائے،درخواست وزیراعظم کی ہدایات وزیراعظم سیکرٹریٹ لیٹرنمبر 1(1)M-IV/2003کے مطابق تمام آئل فیلڈز کو گیس فراہم کی جانی تھی۔ درخواست گزار وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق گیس فیلڈ کی5 کلو میٹر مربع (Radius)آبادی کو گیس سپلائی کے اخراجات گیس کمپنی نے برداشت کرنے تھے، درخواست گزار سیکرٹری پٹرولیم چیف جسٹس کے حکم پر عدم عمل درآمد کا نوٹس لیں،سپریم کورٹ نے سیکرٹری پٹرولیم کو 4 فروری تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت ہے ۔

Comments (0)
Add Comment