آئی ٹی ایف ایگزیکٹو ڈائریکٹر دورہ پاکستان کیلئے تیار

اسلام آباد (امت نیوز)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لوکا سانٹیلی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی جو پاکستان کے اولین دورے پر 24جنوری کو پہنچے گے ۔لوکا سانٹیلی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی حیثیت سے پہلی بار پاکستان آ رہے ہیں جو اسلام آباد میں ٹینس کے نیشنل ٹریینگ سینٹر اور آئی ٹی ایف کی فنڈنگ سے بننے والے ٹینس کورٹس کا افتتاح کرنے سمیت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام سے ملاقاتیں کرینگے ۔

Comments (0)
Add Comment