لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کے لئے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی گئی۔لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے کیوں کہ نیب آرڈیننس بننے کے 120 دن بعد غیر موثر ہو گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب قانون کے ذریعے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں افراد کو اس قانون کے تحت جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ مفاد عامہ کے اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔