پاکستان میڈیا کنونشن کی کامیابی پر سی پی این ای کا اظہار اطمینان

اسلام آباد (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)نے اسلام آباد میں منعقد کئے گئے ’’پاکستان میڈیا کنونشن2019 ء‘‘ کی کامیابی پر گہری مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنونشن کے تمام شرکاء کو کنونشن کی زبردست کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کی زیر صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ’’پاکستان میڈیا کنونشن2019 ء‘‘ کے انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، خیبرپختون کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب، پی پی رہنما نیئر حسین بخاری، بی اے پی کے رہنماء سینیٹر انوارالحق کاکڑ سمیت تمام سیاسی رہنماؤں، اورینٹ ایڈورٹائزنگ کے سربراہ مسعود ہاشمی اور برین چائلڈ کے چیئرمین ریحان مرچنٹ ، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا رحمان، لاہور پریس کلب کے صدر ارشاد انصاری اور اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار کا کنونشن میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے اجلاس کو بتایا کہ کنونشن میں میڈیا سے وابستہ 200 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ کنونشن میں میڈیا کی آزادی، صحافتی اخلاقیات، میڈیا قوانین سمیت مختلف موضوعات پر مباحثے منعقد ہوئے جس میں میڈیا کو درپیش زمینی حقائق کی روشنی میں مستقبل کی منظر کشی بھی شامل تھی۔ مباحثے کے مختلف حصوں میں میڈیا کی آزادی، استحکام اور اقتصادی پائیداری کے لئے نیز میڈیا کو درپیش سنگین مسائل سے نبردآزما ہونے کے لئے میڈیا کی صفوں میں عملاً مربوط روابط اور یکجہتی کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اعلان نامہ تیار کیا گیا جسے سی پی این ای کی جانب سے آج (اتوار) کو جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈاکٹر جبار خٹک، اعجازالحق، رحمت علی رازی، طاہر فاروق، عارف بلوچ ، عامر محمود، حامد حسین عابدی، عدنان ملک، انور ساجدی، کاظم خان، ارشاد احمد عارف، غلام نبی چانڈیو، عبدالرحمان منگریو، عبدالخالق علی، شکیل احمد ترابی، احمد اقبال بلوچ، مقصود یوسفی، ذوالفقار احمد راحت، احمد شفیق، فقیر منٹھار منگریو، بشیر احمد میمن، خلیل الرحمن، اکمل چوہان،محمود عالم خالد، معظم فخر، محمد طاہر، ممتاز احمد صادق، مظفر اعجاز، شیر محمد کھاوڑ، وقاص طارق فاروق، یحییٰ خان سدوزئی، زبیر محمود خالد، نشید راعی، سید شمس الضحیٰ شاہ، سردار نعیم، حافظ ثناء اللہ، سید سفیر حسین شاہ، امتیاز روحانی، عامر خٹک، منزہ سہام اور زاہدہ عباسی سمیت سی پی این ای کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment