نواز شریف نے جیل انتظامیہ کی ٹیلی ویژن فراہمی پیشکش مسترد کر دی

لاہور(امت نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کی جانب سے ٹیلی ویژن فراہم کرنے کی پیشکش مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیر اعظم کو ٹیلی ویژن دینے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم نواز شریف نے ٹی وی لینے سے انکار کر دیا۔یاد رہے جمعرات کو نواز شریف نے لیگی رہنماؤں سے دورانِ ملاقات ٹی وی نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment