سعودی ولی عہد نے خشوگی کو قتل کرایا-امریکی سینیٹر

انقرہ(امت نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کی قریبی ساتھی لنڈسے گراہم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو صحافی جمال خشوگی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے سے ہرصورت میں نمٹنا ہوگا ۔ترکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی با اثر سینیٹر نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ محمد بن سلمان سے نمٹے بغیر امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں پیشرفت نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے جمال خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف پابندیوں کا عندیہ بھی دیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ ، فرانس اور کینیڈا سمیت کئی مغربی ممالک قتل میں ملوث 20 پر پہلے ہی پابندیاں عائد کر چکے ہیں ۔لنڈسے کا کہنا تھا کہ امریکہ جلد ہی ایک قطعی بیان جاری کرے گا جس سے واضح کیا جائے گا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قتل کے بارے میں آگاہ تھے اور وہ صحافی کے قتل کے ذمہ دار ہیں ۔ اس بیان کے اجرا کے بعد سعودی عرب کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو گا ۔

Comments (0)
Add Comment