متحدہ مقدمات کے گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )انسداد ددہشتگردی کی عدالت نے متحدہ رہنماؤں کیخلاف مقدمات کے گواہان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے مزید سماعت16 فروری تک ملتوی کردی۔ خصوصی عدالت میں الطاف کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری مقدمات کی سماعت ہوئی۔ فاروق ستار ۔خواجہ اظہار، رؤف صدیقی ،ریحان ہاشمی، قمرمنصور و دیگر پیش ہوئے۔میئرکراچی وسیم اختر ۔ عامرخان اورمحفوظ یارخان پیش نہیں ہو ئے۔ و کیل صفائی نے حاضری استثناءکی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ میئرکراچی بیمارہیں،جبکہ عامر خان کے وکیل نے بتایا کہ وہ عمرہ کرنے گئے ہیں۔ گواہوں سے متعلق پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ بیشترگواہوں کاتبادلہ ہوچکاہے ان سے رابطہ کیا جا رہاہے ۔عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جا رہے ہیں آ ئندہ سماعت پر ان کے بیانات قلمبند کریں گے۔ مزید وقت نہیں دیاجائیگا۔عدالت نے21مدعیوں سمیت 45 گواہان کے وارنٹ جاری کردیئے۔

Comments (0)
Add Comment