کشمیری مجاہدین کے گرینڈ حملوں پر الرٹ جاری – سرچ آپریشن

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد(اننت ناگ)علاقہ میں کشمیری مجاہدین نے بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس پر ایک اور گرنیڈ حملہ کیا ہے۔یہ پچھلے چند دنوں میں مسلسل پانچواں گرنیڈ حملہ ہے۔ دودن قبل سری نگر میں ایسے ہی ایک حملہ میں تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری مجاہدین کی جانب سے سی آر پی ایف پارٹی پر گرنیڈ حملہ کیا گیا تاہم وہ سڑک پر گر کر زور دار دھماکہ سے پٹھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فورسز نے پورے علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بھارتی فورسز نے سری نگرکے لال چوک میں بھی سرچ آپریشن کیا اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے لوگوں کی سخت چیکنگ کی جاتی رہی۔ بھارتی فوجیوں نے لال چوک میں قائم ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی جبکہ تلاشی آپریشن کے دوران قابض اہلکاروں نے اونچی عمارتوں پر پوزیشنیں سنبھال رکھی تھیں جبکہ ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔پے درپے گرنیڈ حملوں کے بعد سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، بھارتی فورسز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے اہلکاروں کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی تلقین کی ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں ہونے والےبھارتی فورسز کی اس ایڈوائزی کے بعد وادی کشمیر کے تمام10اضلاع میں 26جنوری کی تقریبات کے پیش نظر جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں جہاں لوگوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ بھارتی سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں اورتمام تھانوں میں افسران کو چوبیس گھنٹے حاضر رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اسی طرح ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران سے بھی تعاون کیلئے کہا گیا ہے۔ ناکوں پر نہتے کشمیریوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ایڈوائزری میں تمام اہم مقامات پر سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment