سڈنی(امت نیوز) آسٹریلوی فاسٹ بائولر جوش ہیزلووڈ فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ ویسٹرن آسٹریلین فاسٹ بائولر جیئے رچرڈسن کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری سے شروع ہو گا۔ آسٹریلین فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلے کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ہیزلووڈ کی کمر میں سوجن ہے۔