انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ تیار

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ تیار کرلیا گیا ہے۔پہلی بار خواتین فائٹرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے آذر بائیجان میں انٹرنیشنل کک باکسنگ اینڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے مینز اور وومینز ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان کک باکسنگ کی تاریخ میں پہلی بار وومنز ٹیم کسی عالمی دورے پر جائے گی۔ چیمپئن شپ 25جنوری تا30جنوری وسط ایشیائی ریاست آذر بایئجان میں منعقد ہورہی ہے جس کے لئے قومی ٹیم 24جنوری کو کوئٹہ سے دبئی کے لئے روانہ ہوگی جہاں سے دوسری پرواز سے ٹیم آذر بائیجان کے لئے روانہ ہوگی۔ اعلان کردہ تین رکنی ویمنز ٹیم میں فاطمہ‘ رابیعہ اور سعیدہ شامل ہیں جبکہ مینز ٹیم میں سہیل خان‘ عطا اللہ‘ احسان اللہ‘ گل محمد‘ نجیب اللہ‘ غلام فاروق‘ طیب محمد‘ سمیع اللہ کاکڑ اور منصور درانی شامل ہیں۔ٹیم کے سرپرست اعلیٰ صدیق پٹنی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل دوروں سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment