پہلے ون ڈے میں پاکستانی بالرز وکٹ کو ترستے رہے

پورٹ الزبتھ(امت نیوز)پاکستانی بالرز وکٹ کو ترستے رہے۔ بائونسی وکٹ کے باوجود جنوبی افریقہ کے صرف دو شکار کرسکے۔یوں پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔جبکہ ہاشم آملہ شاندار سنری بنانے میں کامیاب رہے ۔پورٹ الزبتھ میں کھیلے جارہے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلسی کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ریزا ہنڈرکس، وین ڈیر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فلوکویو، ہینرچ کلاسن، کاگیسو رباڈا، ڈیوائن پریٹوریس، ڈوان اولیویئر اور عمران طاہر شامل ہیں۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کو بھلا کر ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment