مرگی کے علاج کیلئے نئی ادویات- ڈیوائسز لانے کی ضرورت ہے- ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (پ ر) ایپی لیپسی فاؤنڈیشن کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ مرگی کے علاج کیلئے نئی ادویات اور ڈیوائسز لانے کی ضرورت ہے۔ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے زیراہتمام میڈیسن اینڈ الائیڈ کانفرنس 2019 سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی امراض اور مرگی کے بارے میں توہمات کو ختم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان میں ذہنی امراض کا علاج کرانے کے بجائے اسے باعث شرم سمجھ کر چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے جو کہ مرض کو پیچیدہ بنانے کا سبب بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مرگی کی بیماری کے علاج کیلئے سرکاری اسپتالوں پر خصوصی توجہ دے اور ادویات ڈیوائسز پر سبسڈی دے، تاکہ عام لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچے۔

Comments (0)
Add Comment