کراچی (پ ر) تذکرہ العصومین ٹرسٹ اورنگی ٹائون نمبر10 کے صدر نوید قمر زیدی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی روکنے کے لئے حکمرانوں اور ذمہ داران کو توجہ دینا ہوگی، تاکہ ظلم میں پسی ہوئی عوام مزید پریشان نہ ہو۔ انہوں نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات سیاسی و مذہبی رہنمائوں اور نومنتخب نمائندگان سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں۔