کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 اسٹریٹ نمبر 26پر قائم بنگلہ نمبربی-123 پر تعینات نوجوان سیکورٹی گارڈ نے نامعلوم وجوہات پر خود کوگولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس نے لاش اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ صدام ولد علی حسنین کے نام سے ہوئی۔درخشاں پولیس کا کہناہے کہ نواب شاہ سے تعلق رکھنے والاصدام کئی ماہ سے بنگلے پر تعینات اور مین گیٹ کے قریب کمرے میں مقیم تھا۔ پولیس نےقانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ہے ۔