کراچی (بزنس رپورٹر) فدائیان ختم نبوت پاکستان کے وفد نے مفتی عبداللہ نورانی کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سے ملاقات کی اور نیوکراچی کے گرلز ڈگری کالج میں پیش آنے والے واقعے کے سدباب کے لئے تجاویز دیں۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے یقین دلایا کہ رپورٹ اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے کارروائی کی جائیگی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ قادیانیب کا پرچار کرنے والی قادیانی لیکچرار مبشرہ طاہر کو فی الفور برطرف کیا جائے۔