کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر پولیس اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے گرفتار ملزمان سے برآمد موبائلز فون شہریوں کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی الیکڑانک ڈیلر ایسوی ایشن کے صدر رضوان عرفان، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور سی پی ایل سی ملیر کے سربراہ بابر یونس نے 50 سے زائد اسمارٹ فون مالکان کو واپس کئے۔اس موقع پر خطاب میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس اقدامات سے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں اور جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے باہمی رابطے اور تعاون سے ہی امن آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے پولیس کارکردگی پر اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب سے سی پی ایل سی سربراہ بابر یونس اور ڈپٹی چیف طارق زیدی نے بھی خطاب کیا۔