لاہور (امت نیوز)گوجرانوالہ میں حساس اداروں نے2 مبینہ دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں ۔مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت عبد الرحمن اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے ۔