اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو ڈرانے دھمکانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کرکے ورثاء کو ڈرا نے دھمکانے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کے درمیان رابطے کے رابطے کے بعد ہی وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تاکہ واقعے کے ثبوت مٹانے کی کوشش نہ کی جائے۔