سی ٹی ڈی کی کہانی جھوٹ نکلنے پر اہلکار گرفتار ہوئے

اسلام آباد(امت نیوز)ساہیوال پولیس مقابلےکے بارے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ساری کہانی جھوٹی نکلی جس پروزیراعلیٰ نے اہلکاروں کی گرفتاری کاحکم جاری کیا۔سینئر صحافی حامد میر کے مطابق تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سب کچھ بتادیا۔سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ شواہد اور تحقیقات کے بعد داعش رہنمائوں کی گرفتاری کے لئے مبینہ مقابلے کی سی ٹی ڈی کی کہانی جھوٹ ثابت ہونے پر وزیراعلیٰ نے ساہیوال میں مبینہ مقابلہ کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لینے کا حکم دیا۔حامد میر کے مطابق پولیس فائرنگ سے 3 بچے اس لئے بچ گئے کیوں کہ باپ اور ماں نے انہیں لپٹالیا تھا۔ یہ انکشاف بھی سامنا آیا ہے کہ پولیس نے کرائم سین کو محفوظ کرنے کےلئے کوئی کام نہیں کیا،پولیس کے اس اقدام کو شواہد مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عینی شاہدین نے اس بات کی توثیق کی کہ کار سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی مزاحمت کی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment