ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک ) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ماری گئی فیملی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیاہے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گاڑی میں سوار خاندان کے سربراہ خلیل کو 5 گولیاں سینے اور ہاتھ میں لگی ہیں جبکہ گاڑی چلانے والے ذیشان کو بھی 5 گولیاں ماری گئیں، جبکہ خلیل کی اہلیہ نبیلہ کو 3 اور13 سالہ بیٹی اریبہ کو 6 گولیاں لگی ہیں۔