پولیو قطرے پلانے سے انکار پر مقدمے بنیں گے – راولپنڈی پولیس تیار

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں آج سے بچوں کوپولیوقطرے پلانے سے انکارپر مقدمات درج کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرکی طرف سے ضابطے کی کارروائی کرنے کے لیے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکوہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی ، انکارکرنے والے والدین کے خلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم21سے 25جنوری تک جاری رہے گی تاہم خراب موسم کی وجہ سے دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سال نو کی پہلی انسداد پولیو مہم کے دوران اہداف کے حصول کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور سابقہ انسداد پولیو مہم کے اعداد و شمار کی روشنی میں حالیہ مہم کے دوران ریفیوزل کیسز اور ہائی ر سک یو نین کو نسلز پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلع را ولپنڈی میں د سمبر میں ہو نے والی مہم میں سے 3228نان اٹینڈ ڈ جبکہ405ریفیو زل کیسز ر یکارڈ کئے گئے تھے جن کو اب تک کور کر تے ہو ئے نا ن اٹینڈڈ کی تعداد کو 2709اور ریفیوز لز 351رہ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھاکہ انسداد پولیو مہم کے ایک جائزہ اجلاس کے موقع پر ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے تما م اسسٹنٹ کمشنرز کو پہلے ہی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اپنی اپنی تحصیل میں لگا تار رپو رٹ ہو نے والے ر یفیو ز ل کیسز کی ازخو د پیرو ی کر یں اور اگر پھر بھی وہاں ر یفیوز ل کا سامنا کر نا پڑے تو انکاری والدین کے خلاف ایف آ ئی آ رز درج کر کے ضا بطے کی کا روائی عمل میں لائی جائے۔

Comments (0)
Add Comment