مقبوضہ بیت المقدس (خبر ایجنسیاں) مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صہیونی فوج کے آپریشن میں درجنوں فلسطینی گرفتار، جبکہ القدس میں فورسز سے تصادم میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمال مغربی الخلیل میں تلاشی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے یطاقصبے میں تلاشی کے دوران 21سالہ حسن النجار کو حراست میں لے لیا۔ادھرغرب اردن میں بھی چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ مشرقی بیت المقدس میں 2فلسطینیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے 4افراد کو زخمی کردیا، جبکہ فلسطینیوں سے تصادم کے بعد صہیونی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔