اینجامینا(امت نیوز) اسرائیل اور مسلم افریقی ملک چاڈ کے درمیان دہائیوں سے تعطل کے شکار سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سرکاری دورے پر چاڈ پہنچے جہاں ان کا استقبال صدر ادریس ڈیبے نے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں دونوں ممالک کے درمیان 1972سے معطل سفارتی تعلقات کی ازسر نو بحالی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے لیے تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔