ایبٹ آباد(نامہ نگار)حویلیاں گاؤں رجوعیہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کاتودہ گرنےسے دو گاڑیاں مٹی کے نیچے دب گئیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی کے مسافر معمولی زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح حویلیاں گاؤں کے قریب رجوعیہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری تودہ گرنے سے نیچے کھڑی ایک کیری ڈبہ سمیت دو گاڑیاں مٹی کے نیچے دب گئیں واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد کی بھاری تعداد سمیت ممبر سردار اورنگزیب نلوٹھہ موقع پر پہنچ گئے اور اس موقع پر ہیوی مشینری کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں دونوں گاڑیوں کو ملبے سے نکالا گیا جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھیں البتہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔