وسیم اکرم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے معاوضہ نہیں لیں گے

لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر وسیم اکرم نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔محسن حسن خان کی سربراہی میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی3 سال کےلئے تشکیل دی گئی ہے ۔وسیم اکرم نے اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment