اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) نولانگ ڈیم تعمیر مکمل ہونے کے بعد 6 سے 8برس میں اپنے اخراجات پورے کر لے گا۔ ڈیم کی تعمیر تین برس کے عرصے میں مکمل ہو گی جس کے بعد ڈیم سے حاصل ہونے والے پانی سے 47ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی جس سے سالانہ 3 سے ساڑھے تین ارب روپے کی آمدن حاصل ہو گی، ڈیم سے بننے والی تقریباً ساڑھے 4 میگا واٹ بجلی سے سالانہ 60 سے 70 کروڑ روپے، مچھلی کی پیداوار سے سالانہ اڑھائی سے تین کروڑ روپے، جبکہ ڈیم کی عدم موجودگی میں سیلاب سے ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصانات سے بھی بچا جا سکے گا۔ ڈیم کی اونچائی 186فٹ ہو گی، جسے بنیادی طور پر مٹی سے تعمیر کیا جائے گا۔