بھارتی مسلمانوں کا حج ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

لکھنو(اے پی پی) بھارتی مسلمانوں کی تنظیم آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے وزیر اعظم نریندرا موددی سے مطالبہ کیا ہے کہ سفر حج سے جی ایس ٹی اور ایئر پورٹ ٹیکس ختم کیے جائیں اور سفر حج کے لیے گلوبل ٹینڈر جاری کیا جائے۔ بلیا میں پریس کانفرنس میں سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے بتا یا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب بھی روانہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے اخراجات کو کم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment