سابق صدرفٹبال فیڈریشن فیصل صالح کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی نو منتخب انتظامیہ نے سُپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق صدرپی ایف ایف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپریل 2018 کو دئیے گئے سُپریم کورٹ کے فیصلہ میں سابق صدر فیصل صالح حیات سمیت پی ایف ایف انتظامیہ کو حکم جاری کیا گیا تھا کہ وہ پی ایف ایف اکاؤنٹس کے استعمال کو شفاف رکھنے کے لئے کسی بھی قسم کے اخراجات سے قبل سُپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے مگر سابق صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات، سیکریٹری پی ایف ایف احمد یار لودھی اور ڈائر یکٹر فنانس نادیہ نقوی نے سُپریم کورٹ احکامات کی حکم عدولی کرتے ہوئے نہ صرف پی ایف ایف کے اکاؤنٹس میں موجود رقم کو استعمال کیا اور رقم کے استعمال کےلیے عدالت عظمیٰ سے اسکی منظوری لینا بھی گوارا نہیں کیا اور مجموعی طور پر ایک محتاظ اندازے کے مطابق تیس کروڑ روپےکی رقم کا غلط استعمال کیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment