صدرعلوی نےسانحہ ساہیوال کے جاں بحق افراد شہیدقرار دیدیئے

اسلام آباد(امت نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کو شہید قرار دے دیا اورکہاکہ ظالم قاتلوں کوقرارواقعی سزادی جائے گی۔ صدر بھی سانحہ ساہیوال پر بول پڑے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے انکے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، انکے ا ذہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہونگے۔ اسکا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں۔ حکومت انشاءللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو سکتے میں بیٹھا دیکھ کر صدمے کی کیفیت میں ہوں ، ان بچوں نے اپنے والدین کو آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھا، ریاست ان بچو ں کی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرے گی، واقعہ دیکھ کر تمام والدین کو اپنے بچوں کا خیال آجاتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا، لیکن ہر کوئی قانون کے سامنے جوابدہ ہے، جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر فوری کارروائی کی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے۔

Comments (0)
Add Comment