گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں 2دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سی ٹی ایف آئی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کاشف اور عبد الرحمان ریڈ بک کے ملزم تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گاڑی روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔