ساہیوال واقعہ کی حقیقت منظرعام آنے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا طاری رہی

ساہیوال (اے پی پی) ساہیوال واقعہ کی حقیقت منظرعام آنے کے بعد ساہیوال شہر اورگردونواح میں سوگ کی فضا طاری رہی ‘ گلی محلوں ‘ دکانوں‘ ہوٹلوں ‘ چوکوں اور جہاں پر بھی چند افرادبیٹھے اس المناک واقعہ کے بارے میں گفتگو کرتے رہے۔ شہریوں نے اس واقعہ کو شریف خاندان کے ساتھ ظلم قراردیااورحکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کو عبرتناک سزادی جائے اور حکومت وقت یہ ثابت کرے کہ پاکستان میں واقعی تبدیلی آگئی ہے تاکہ آئندہ کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی طرف سے کسی بیگناہ خاندان یا بیگناہ افراد کوقتل کرنے کی جسارت نہ ہو۔

Comments (0)
Add Comment